الیکشن مہم کے دوران امیدوار کی گرفتاری دھاندلی نہیں، چیف آبزرور یورپی یونین

Last Updated On 28 June,2018 11:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپی یونین کے چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا ہے الیکشن مہم کے دوران امیدوار کی گرفتاری دھاندلی میں شمار نہیں ہوتی۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ اور چیف آبزرور مائیکل گیلر نے کہا ہے الیکشن مہم کے دوران امیدوار کی گرفتاری دھاندلی میں شمار نہیں ہوتی، کوئی بھی امیدوار قانون سے بالا نہیں، انتخابات کے لئے فوج کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

مائیکل گیلر کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم اور پولنگ کے دوران بنیادی انسانی حقوق کے معاملات پر نظر رکھیں گے۔ یورپین یونین کے چیف آبزرور نے بتایا کہ مبصر مشن آزاد ذرائع سے معلومات اکٹھی کرے گا اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔