فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ فائنل کر دئیے گئے

Last Updated On 13 June,2018 11:09 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد سے انتخابات 2018ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ٹکٹس فائنل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 101 سے عاصم نذیر، این اے 102 سے طلال چودھری اور این اے 103 سے علی گوہر بلوچ میدان میں اتریں گے۔

این اے 104 سے شہباز بابر گجر، این اے 105 سے میاں محمد فاروق، این اے 106 سے سابق وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ خان، این اے 107 سے حاجی اکرم انصاری اور این اے 108 سے چودھری عابد شیر علی کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ این اے 109 سے میاں عبدالمنان الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 110 سے رانا افضل خان کا ٹکٹ کنفرم کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں ن لیگ کی جانب سے صوبائی نشستوں کے لیے بھی ٹکٹ فائنل کر دئیے گئے ہیں۔ پی پی 110 سے محمد نواز منج، پی پی 111 سے اسرار احمد منے خان، پی پی 112 سے میاں طاہر جمیل، پی پی 113 سے رانا ثناء اللہ خان ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پی پی 114 سے شیخ اعجاز احمد، پی پی 115 سے رانا علی عباس خان، پی پی 116 سے فقیر حسین ڈوگر اور پی پی 117 سے حاجی الیاس انصاری کا ٹکٹ کنفرم کر دیا گیا ہے۔