لاہور: (روزنامہ دنیا) تخت لاہور فتح کرنے کیلئے کون کس سے ٹکرائے گا ؟ 2018 کے عام انتخابات میں لاہور میں سابق حکمران جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف میں جوڑ پڑے گا۔ دونوں جماعتوں نے لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے ابھی اپنے حتمی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا تاہم ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے یہی امیدوار تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، مہر واجد این اے 123، این اے 124 سے ولید اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 سے میدان میں اتریں گی، این اے 126 سے حماد اظہر جبکہ این اے 127 سے جمشید اقبال چیمہ، این اے 128 سے اعجاز ڈیال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این اے 129 سے علیم خان، این اے 130 سے شفقت محمود کو مقابلے کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ این اے 132 سے منشا سندھو، این اے 133 سے اعجاز چودھری الیکشن لڑیں گے۔ این اے 134 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 135 سے کرامت کھوکھر جبکہ این اے 136 سے خالد گجر کو ٹکٹ دیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کے پنجاب کی صوبائی نشست کیلئے لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کے واضح امکانات ہیں، شاہ محمود قریشی پی پی 158 یا 162 سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ادھر دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاہے۔ این اے 123 سے ملک ریاض (ن) لیگ کے امیدوارہوں گے۔ حمزہ شہباز این اے 124 جبکہ مریم نواز این اے 125 سے الیکشن لڑیں گی، این اے 126 سے میاں مرغوب، این اے 128 سے شیخ روحیل اصغر، ایازصادق این اے 129، خواجہ احمد حسان این اے 130 سے (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے، این اے 133 سے زعیم قادری، شہبازشریف این اے 134 سے الیکشن لڑیں گے ، این اے 135 سے (ن) لیگ کے سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہوں گے ، این اے 136 سے افضل کھوکھر (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ ن لیگ کی جانب سے ابھی این اے 127 اور 132 کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔