انتخابات کی گاڑی چل پڑی، کاغذات نامزدگی وصولی کا آغاز

Last Updated On 04 June,2018 03:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابات کی گاڑی چل پڑی، کاغذات نامزدگی وصولی کا آغاز ہوگیا۔ امیداروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو جاری ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، آئندہ عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر کے آر او سے کاغذات نامزدگی آج سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں، کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک حاصل اور جمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں، قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سکیورٹی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی، کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے صبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جا سکیں گے۔