لاہور: ن لیگ کو قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے 68 درخواستیں وصول

Last Updated On 05 June,2018 09:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو شہر لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے 68 درخواستیں وصول ہو ئیں، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کیلئے 498 درخواستیں وصول ہوئیں۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کیلئے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، قیصر امین بٹ، عابد خان، رانا اقبال خان سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، این اے 124 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 125 سے شہباز شریف اور مریم نواز، این اے 126 کیلئے مہر اشتیاق احمد، شعیب خان نیازی نے درخواستیں جمع کروائیں۔ این اے 127 کیلئے پرویز ملک، علی پرویزملک اور مریم نواز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ این اے 128 کیلئے شیخ روحیل اصغر، سہیل شوکت بٹ، چودھری علی عدنان نے درخواستیں جمع کروائیں، این اے 130 مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کیلئے خواجہ احمد حسان، حافظ میاں نعمان اور عمر سہیل ضیا بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، این اے 131 کیلئے چودھری عبدالرشید شاہد، این اے 132 سے ملک غلام حبیب اعوان، این اے 133 کیلئے زبیر گل، زعیم قادری، رمضان بھٹی سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ ن لیگ کی این اے 134 کی ٹکٹ کیلئے رانا خالد قادری، رانا مبشر اقبال نے درخواستیں جمع کروائیں، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر، این اے 136 سے افضل کھوکھر، سردار عادل عمر، چودھری عبدالغفور سمیت دیگر نے پارٹی کو ٹکٹ کے حوالے سے درخواست جمع کروا دی۔

دوسری طرف شہر لاہور کے 30 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 498 درخواستیں وصول ہوئیں۔ پی پی 144 سے غزالی سلیم بٹ، رانامحمد اقبال، سمیع اللہ خان، ایڈووکیٹ توقیت احمد، حشمت علی اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں، پی پی 145 سے غزالی بٹ، عمران گورائیہ، قیصر امین بٹ اور دیگر نے کاغذات جمع کروائے۔ پی پی 146 سے عارف نسیم، پی پی 147 سے چودھری شہباز احمد، غزالی سلیم بٹ، امجد نذیر بٹ اور دیگر جبکہ پی پی 148 سے راحیلہ خادم، فیاض ورک اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ پی پی 149 سے ماجد ظہور، خواجہ ندیم وائی، شاہدد محمود جبکہ پی پی 150 سے بلال یاسین، امجد نذیر بٹ، سواتی خان، کاشف ستار، چودھری عبدالستار اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ پی پی 151 سے مہر محمود احمد، چودھری باقر حسین، سلیمان حسین سلطان جبکہ پی پی 152 سے رانا مشہود احمد خان، شعیب خان نیازی اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔

پی پی 153 سے ندیم سرور، کنول لیاقت، پی پی 154 سے خرم روحیل اصغر، چودھری علی عدنان، ندیم خان شیروانی، رانا ریاست جبکہ پی پی 155 سے ملک علیم مجید اعوان، ملک غلام حبیب اعوان اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ پی پی 156 سے راشد علی بھٹی، نوید انجم، وحید گل، ندیم خان شیروانی، رانا ذیشان، پی پی 157 سے رانا تجمل اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ پی پی 158 سے چودھری عبدالغفور، پی پی 159 سے توصیف قریشی، پی پی 160 سے سید توصیف شاہ، رانا اختر، پی پی 161 سے فیصل سیف کھوکھر، پی پی 162 سے چودھری یاسین سوہل، پی پی 163 سے میاں نصیر احمد، پی پی 164 سے راؤ شہاب الدین، چودھری نواز جٹ جبکہ پی پی 165 سے ملک خالد فاروق کھوکھر، شہاب الدین، چودھری نواز جٹ اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔ پی پی166 سے زبیر گل، میاں غلام مصطفی، پی پی 167سے میاں سلیم، اختر حسین، سجاد ربانی، پی پی 168 سے رانا خالد قادری، میاں غلام مصطفی، پی پی 170 سے راشد منہاس، میاں عمران، پی پی 171 سے مرزا جاوید بیگ جبکہ پی پی 172 سے چودھری گلزار گجر، چودھری عبدالشکور، مرزا جاوید بیگ، شاہد خان اور دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔

مخصوص قومی نشستوں کیلئے شازیہ مبشر ، عظمیٰ قادری ،شہزادی کبیر، کنول نعمان،فوزیہ ایوب قریشی ،نسرین نواز سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔مخصوص صوبائی نشستوں کیلئے شازیہ مبشر ، شہزادی کبیر، کنول نعمان،فوزیہ ایوب قریشی ،نسرین نواز ،نسیم بانو ، صائمہ شیخ ، نبیلہ یاسمین ، سعدیہ تیمور ، ثمرہ نذیر اور پروین اختر ، سجادہ وسیم، گلشن شہزادی، مسز ملک سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔جبکہ مخصوص اقلیتی نشستوں میں آصف مسیحی، رشید بلا، سلیم ایم بھٹی، شہزاد منشی سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروائیں۔