اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ 4 خواجہ سرا ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے ٹکٹ پر خواجہ سرا نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52، لبنی لال حلقہ پی پی 26 اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40 سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ اسلام آباد سے طارق فضل چودھری کے مقابلے پر بھی خواجہ سرا کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ تمام خواجہ سراؤں کو بغیر فیس کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں اورخواجہ سراؤں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں جبکہ ناروے میں کینیڈا کا سفیر تیسری جنس سے ہے۔