لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا۔ ہائیکورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل الیکشن کمیشن نے کی تھی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی اپیل پرسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئےریمارکس دئیے کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے. اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو الیکشن کمیشن ذاتی طور پر ذمہ دار ہو گا۔