کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے بھی کاغذات نامزدگی پر خدشات کا اظہار کردیا، سینیٹ اجلاس بلانے اور سیاسی جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں چاہتے۔
کراچی بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد، پرویز خٹک کے خط اور کاغذات نامزدگی فارم پر خدشات کے بعد انتخابات کے حوالے سے شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں، تاہم پیپلزپارٹی وقت پر انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے بات چیت کر رہے ہیں کہ خاص ریکوزیشن پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کا فارم الیکشن ایکٹ کا حصہ ہے، اسی کے تحت سینیٹ انتخابات 2017 بھی ہوئے تھے، اگر یہ منسوخ ہوتا ہے تو سینیٹ انتخابات پر بھی سوالیہ نشانات اٹھیں گے۔