ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات کا تیسرا دور آج عمان میں ہونے کا امکان

Published On 26 April,2025 06:54 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایرانی جوہری پروگرام پرمذاکرات کاتیسرادورآج عمان میں ہونے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نٓے کہا کہ ایران کیساتھ ہائی لیول پر مذاکرات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، ایران کا خیرخواہ ہوں، ایران کے اربوں ڈالر بچانے کی کوشش کر رہاہوں، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا مالی حجم بہت بڑا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لئے مشکل ہوگا، ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جوہری اثاثے خطرناک عمل ہے۔