تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔
خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اگر امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے توجوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو غیر حقیقی مطالبات سے گریز کرنا ہوگا، عمان مذاکرات کے بعد ایران امریکا کو سنجیدہ محسوس کر رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں طے ہے، امریکی صدر ٹرمپ معاہدہ نہ کرنے پر ایران کو حملے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔