غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی جا نب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری کر دی، تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 25 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر شہید ہوئے، 7اکتوبر 2023 سے اب تک 51 ہزار 266 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فورسز کے حملوں 1 لاکھ 16 ہزار 991 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے چیف فلپ لزارینی کا کہنا ہے کہ غزہ مایوسی کی سرزمین بن چکی ہے، اسرائیلی فوج غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو اجتماعی طور پر سزا دی جا رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ کو دنیا بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے، حماس نے عرب ،امریکا اور مغربی ممالک سےجنگ بندی اقدامات کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔