غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کر دی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے خان یونس، رفاہ، شمالی غزہ، المواسی اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے غزہ میں میڈیکل ٹیم کے امدادی ورکرز پر حملہ کر دیا، 15 کارکن شہید جبکہ متعدد ایمبولینس بھی تباہ ہوگئیں۔
جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد51ہزار200سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 16 ہزار869 زخمی ہوچکے۔