امریکا کا یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ

Published On 18 April,2025 08:05 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے یوکرین امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ یوکرین میں جنگ ختم کرنا ممکن ہے یا نہیں، اگر دونوں فریق امن کیلئے سنجیدہ ہوں گے تو مدد کریں گے ورنہ آگے بڑھ جائیں گے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اگر یوکرین ڈیل ممکن ہوئی تو کوششیں کریں گے ورنہ ہمارے پاس دیگر ترجیحات بھی ہیں، یوکرین کی حمایت کیلئے تین سال اور اربوں ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے 80 دنوں میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے زیادہ کام کیا ہے۔