3 روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد ایشیا اور یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی

Published On 09 April,2025 02:55 am

ٹوکیو: (دنیا نیوز) 3 روزہ تاریخی گراوٹ کے بعد ایشیا اور یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی۔

جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد اضافہ ہوا، ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں 2 فیصد بہتری ہوئی، برطانیہ کی فنانشل ٹائمز سٹاک ایکسچینج میں 1.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جرمنی کا حصص بازار 0.6 فیصد اوپر آگیا۔

فرانس کی سٹاک مارکیٹ میں 1.3 فیصد بہتری آئی، تائیوان اور سنگاپور میں مندی کا رجحان برقرار رہا، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال خوش آئند مگر خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔