کیف: (دنیا نیوز) یوکرین نے امریکا سے مذاکرات اور یورپی یونین سے امداد کا خیرمقدم کیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ میری ٹیم کی یورپ اور ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں سے بڑی حد تک معاہدے سے متعلق پیشرفت ہوچکی، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد زیلنسکی کی مقبولیت میں 10 فیصداضافہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے سروے میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فروری میں زیلنسکی کی مقبولیت 57 فیصد تھی جو بڑھ کر67 فیصد ہوگئی۔