امریکہ نے سعودی عرب کو 20 جدید ٹارپیڈو فروخت کرنے منظوری دیدی

Published On 06 January,2025 04:00 am

ریاض: (ویب ڈیسک) امریکا نے سعودیہ کو 20 جدید ٹارپیڈو فروخت کرنے منظوری دیدی۔

ڈیل کے تحت امریکا سعودی عرب کو فنی اور لاجسٹک سپورٹ کے علاوہ ٹریننگ بھی فراہم کرے گا، MK 54 MOD 0 جدید ٹارپیڈو کی ڈیل کی قیمت 78.5 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ ٹارپیڈو جدید ترین بحری ہتھیار ہے جو آبدوز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔