نیویارک: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روس کے اندر دورتک میزائل داغنے کی مخالفت کردی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ یوکرین کی طرف سے روس کی گہرائی میں امریکی فراہم کردہ میزائل داغنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ یوکرین کے لئے امریکی حمایت جنگ کو بند کرنے کی کوششوں میں کلیدی فائدہ ہوگا۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس میں سینکڑوں میل اندر میزائل داغنے کے خلاف ہیں ان کے خیال میں یہ ایک احمقانہ فیصلہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کرکے ہم صرف اس جنگ کو بڑھا رہے ہیں اور اسے مزید خراب کر رہے ہیں، وہ ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں اور واحد راستہ جس سے آپ کسی معاہدے تک پہنچنے جا رہے ہیں وہ ترک نہیں کرنا ہے۔
واضح رہے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے’’ اے ٹی اے سی ایم ایس‘‘ میزائل فراہم کئے ہیں جو روس کے اندر دور تک داغے گئے، روس نے جوابی کارروائی میں اپنے نئے ہائپرسونک میزائل سے جواب دیا ہے۔