لندن : (دنیا نیوز) سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، مقتول سارہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔
لندن میں 10 سال کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سے گزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی، پولیس نے والد کی ٹیلی فونک اطلاع کے بعد سارہ شریف کی لاعش گھر سے برآمد کی تھی۔
دوران سماعت عرفان شریف نے سارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی جبکہ عرفان شریف نے سارہ کو دھاتی ڈنڈے، کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔
سارہ شریف کا والد عرفان اور سوتیلی ماں اپنے دیگر بچوں کے ہمراہ پاکستان فرار ہو گئے تھے، پولیس نے ستمبر میں پاکستان سے واپسی پر لندن کے گٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔