جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کیلئے امریکی حکام سرگرم

Published On 06 November,2024 01:03 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کیلئے امریکی حکام سرگرم ہوگئے۔

امریکی ایف بی آئی کا الیکشن کمانڈ سیل جعلی مواد روکنے کیلئے نگرانی کر رہا ہے، سائبر سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی سی آئی ایس اے بھی متحرک ہوگئی۔

امریکی ایجنسی نے غلط معلومات کی شناخت اور روک تھام کیلئے افواہ کنٹرول ویب پیج متعارف کرا دیا، امریکی ایجنسی کا ویب پیج انتخابات سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف ڈی او جے بھی غلط معلومات کی تشہیر روکنے کیلئے فعال ہے۔