نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ نے اسرائیل سے جنوبی اور وسطی غزہ میں تباہی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسرائیل کے غزہ جنگ کے لیے بھی اب تک سب سے بڑے اور اہم ثابت ہو نے والے اتحادی اور سرپرست ملک امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی اور وسطی غزہ میں انسانیت کے لئے تباہی میں کچھ کمی لائے تاکہ شہریوں کی اجیرن ہو چکی زندگی میں بہتری کا امکان پیدا ہو۔
امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور مسلسل محاصرے سے تباہی و حالات کی سنگینی سے متعلق رپورٹس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
امریکی سفیر نے کہا غزہ میں غیر معمولی انسانی تباہی کے حالات ہیں، اس زیر محاصرہ علاقے میں اشیائے خورو نوش کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
جنوبی اور وسطی غزہ میں سنگین تر ہو چکے حالات کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ان تباہ کن حالات کی کئی ماہ پہلے پیش گوئی کر دی گئی تھی، مگر ابھی تک بہتری لانے کے لئے توجہ نہیں دی گئی، اسے فوری بدلنے کی ضروروت ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ اسرائیل کو ایسے موقع پر کہا گیا جب اسرائیلی کی غزہ جنگ کا دوسرا سال شروع ہو چکا ہے، فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی 42 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو سے ایران پر اسرائیلی حملے کی جزئیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔