اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع

Published On 02 October,2024 07:49 pm

نیویارک :(دنیا نیوز) ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے جواب میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

آج شروع ہونے والا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس فرانس اور اسرائیل کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس کے شروع ہونے سے قبل فرانس نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی سازو سامان بھیج رہا ہے اور تہران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس چاہتا ہے۔

واضح رہے ایران نے آج اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر اس کے میزائل حملے مزید اشتعال انگیزی کے بغیر ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ اسرائیل اور امریکا نے تہران کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کے عزم کا اعلان کیا ، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔