بیجنگ: (دنیا نیوز) سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، حکام نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرانے والا تیسرا طاقتور طوفان ہے، کئی صوبوں میں ندی نالوں میں تغیانی، لاکھوں افراد کو انخلا ء کا حکم دے دیا گیا۔
فوچیان صوبے میں 227کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان سے ممکنہ تباہی کے پیش نظر 2 لاکھ 40 ہزار 800 افراد کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا، طوفان کے باعث ملک کے 10 صوبوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بیجنگ سمیت مختلف علاقوں میں ڈوکسوری طوفان سے 30بلین ڈالر کا نقصان ہواتھا۔