بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں سال 2019ء کو گرفتار ہونے والے آسٹریلوی مصنف کو 4 سال بعد سزائے موت سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف اور ناول نگار ڈاکٹر یانگ ہینگ کو جنوری 2019ء میں آسٹریلیا جاتے ہوئے گوانگزو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، 57 سالہ یانگ ہینگ آسٹریلوی شہریت رکھتے ہیں اور وہ چین کی وزارت دفاع میں بھی کام کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر یانگ ہینگ نے کئی ناول اور بلاگز لکھے جس میں چین کے طرز حکومت اور سکیورٹی کے معاملات پر کھل کر تنقید کرتے رہے جس پر انہیں جمہوریت کا سوداگر کہا جاتا تھا، گرفتاری کے بعد ڈاکٹر یانگ ہینگ پر جاسوسی کے الزام کے تحت کیس بند عدالت میں چلایا گیا۔
ڈاکٹر یانگ ہینگ کی سزائے موت پر آسٹریلیا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر یانگ کی اپنے اہل خانہ کے پاس بحفاظت پہنچ جانے تک حمایت جاری رکھیں گے۔