تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے جنوبی افریقہ سے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا ہے، جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اپنا سفیر پہلے ہی واپس بلا چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے حالیہ بیانات پر اسرائیل سفیر کو واپس بلایا ہے، سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلایا گیا ہے۔
قبل ازیں جرمن چانسلر اولاف شولز نے بھی کہا تھا کہ وہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاریوں کے خواہاں نہیں، غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے، اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کیلئے دو ریاستی حل ہی بہترین ہے۔