چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا

Published On 31 October,2023 09:56 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی دو معروف کمپنیوں بیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے اسرائیل کا نام ہٹا دیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ریٹیلر چینی کمپنی علی بابا اور معروف ٹیکنالوجی کمپنی بیدو کے آن لائن نقشوں پر اب اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیدو کے آن لائن نقشے اسرائیل کی  تسلیم شدہ  سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کر رہے ہیں لین بیدو کے آن لائن نقشے میں ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام بھی آن لائن نقشوں پر موجود ہے لیکن اسرائیل کا نام موجود نہیں، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سےکوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔