ایک عہد کا خاتمہ، جرمنی نے اپنا تیسرا اور آخری جوہری ری ایکٹر بھی بند کر دیا

Published On 16 April,2023 06:34 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی نے کاربن اخراج میں اضافے کے پیش نظر اپنا تیسرا اور آخری جوہری ری ایکٹر بھی بند کر دیا ہے جسے عالمی طور پر ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جرمنی نے ایسے وقت میں جوہری ری ایکٹرز کو بند کیا ہے جب وہ یوکرین جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہے، توانائی کے بحران سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے جس کا انحصار روسی گیس کی سپلائی پر رہا ہے۔

مغربی ممالک کاربن اخراج کو کم کرنے اور فضا کو محفوظ بنانے کیلئے گرین انرجی کی جانب توجہ دے رہے ہیں، مقامی خبر رساں ادارے نے تین ری ایکٹرز کے مرکزی گرڈ سے منقطع ہونے کے بعد اسے عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔