بیجنگ: (دنیا نیوز) جاپان کو فوکو شیما نیو کلیئر پاور پلانٹ کا تابکار پانی سمندر میں چھوڑنا مہنگا پڑ گیا، چین اور ہانگ کانگ نے جاپان سے آبی مصنوعات کی درآمد روک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے جاپان کی آبی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی، چین کے اس اقدام کے بعد ہانگ کانگ نے بھی جاپان سے سمندری مصنوعات کی تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑ کر جاپان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب جاپان کے وزیر اعظم نے چین سے سمندری مصنوعات سے پابندی اٹھانے کی اپیل کر دی، جاپان چین اور ہانگ کانگ کو 42 فیصد تک آبی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔