بیجنگ: (دنیا نیوز) امریکا اور چین کے درمیان تناؤ شدت اختیار کرگیا، امریکا کی جانب سے چینی سمندری حدود کی خلاف خلاف ورزی کی گئی۔
چین کی فوج نے کہا ہےکہ امریکا کےجنگی جہازنےجنوبی چین کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے، یوایس ڈسٹرائیرغیرقانونی طورپرجزائرپاراسیل میں داخل ہوا،جسےحدود سے بے دخل کیا گیا۔
چین کی فوج اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی منظوری کے بغیر گائڈڈ میزائل جنگی جہاز نے چین کے پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی، جس سے خطے کے امن اوراستحکام کو خطرہ لاحق ہوا، چین نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے ہرضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔