امریت پال کی گرفتاری کیلئے چھاپے: لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں کا احتجاج

Published On 22 March,2023 08:25 pm

لندن: (دنیا نیوز) سکھ رہنما امریت پال کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا۔

سکھ رہنماؤں نے کہا کہ چھاپوں میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، مودی حکومت سکھ دشمنی میں عورتوں اور بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

سکھ رہنماؤں نے عالمی طاقتوں سے مداخلت کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام برطانیہ، یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں کامیاب ریفرنڈم سے پریشان ہے۔