ولنگٹن : (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ زلزلے سے لرز اٹھا ، جمعرات کی صبح آنیوالے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلہ کرماڈیک جزائرمیں آیا جو نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں تقریباً 1,000 کلومیٹر دور واقع ہے۔
نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے جزائر میں آنے والے زلزلے کےنتیجے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔