6 فروری کا فریڈی طوفان دنیا کا سب سے طویل طوفان قرار

Published On 15 March,2023 05:58 pm

ماپوتو: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ موسمیات نے 6 فروری کے فریڈی طوفان کو دنیا کا سب سے طویل طوفان قرار دے دیا، افریقی ممالک موزمبیق اور ملاوی میں طوفان سے اب تک 200 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

6 فروری کو شروع ہونے والے سمندری طوفان فریڈی نے افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں تباہی مچا کے رکھ دی ہے، عالمی محکمہ موسمیات نے فریڈی کو دنیا کی تاریخ کا سب سے طاقتور اور طویل دورانیہ تک رہنے والا سمندری طوفان قرار دیا ہے۔

طوفان کے باعث مکانوں کی چھتیں اُڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور مقامی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم مسلسل بارشوں کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا بھی ہے۔