مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ایران ہے، امریکا

Published On 16 February,2023 08:03 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

امریکی سینڑل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی ملیشیا کو ہتھیار بھیجنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا یہ عمل امن کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے، ایران کی جانب سے اسلحے کی ترسیل روکنے اور ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادیوں کا کردار اہم ہے۔

دوسری جانب ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے بھی بیان میں کہا ہے کہ کہ خطے میں اور روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں،ایران خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔