پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی سابق خاتون وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری نے انکشاف کیا ہے کہ عراق پر امریکا کی فوج کشی غلط اورجعلی سبوتوں کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
ایک عرب ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے مائیکل ایلیٹ میری کا کہنا تھا کہ فرانس نے اس وقت امریکی قیادت کی طرف سے عراق پر حملے کیلئے پیش کردہ جواز مسترد کر دئیے تھے۔ امریکا نے عراق میں گندم کے گوداموں کی تصاویر کو میزائل ڈپو بنا کرپیش کیا تھا اور ہم جانتے تھے کہ یہ گندم کے گودام ہیں۔
سابق فرانسیسی وزیر دفاع نے کہا کہ 2002ء میں ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ رمز فیلڈ نے یورپی وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں امریکی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر پر روشنی ڈالی۔ اس میں انہوں نے ایک عراقی شہری سہولت کو دکھایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ جگہ میزائل داغنے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کی جاتی ہے جبکہ فرانسیسی وزیر دفاع نے اسی جگہ کی لی گئی تصاویر دکھائیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گندم کے گودام تھے۔
وزيرة الدفاع الفرنسية السابقة لـ #العربية: رامسفيلد عرض علينا صورا "غير دقيقة" لإقناعنا بالمشاركة في حرب #العراق pic.twitter.com/VxXUHC6Bql
— العربية (@AlArabiya) December 12, 2022
مائیکل ایلیٹ میری نے کہا کہ اس دور کے آغاز میں جب میں نے وزارت دفاع کا منصب سنبھالا تھا، ہم پراگ یا وارسا میں ایک میٹنگ میں ملے تھے، مجھے اب ٹھیک سے یاد نہیں کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کے ساتھ جو میرے امریکی ہم منصب تھے اور کہاں تھے جو اس وقت یورپیوں کو عراق میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے پر آمادہ کرنا چاہتا تھا، وہ بہت سے ہتھیاروں کے ساتھ آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ کی تصاویر سے ڈونلڈ رمزفیلڈ نے ہمیں دکھایا جہاں میز کے ارد گرد وزراء موجود تھے۔اس نے ان کے سامنے تصاویر پیش کیں۔ میزائل لانچرز کی مبینہ تصاویر دکھائیں اور کہا کہ صدام حسین ان پلیٹ فارمز کو میزائل لانچ کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔
سابق وزیر دفاع نے مزید کہا کہ "مجھے اس کی بازگشت ملاقات سے کچھ دن پہلے موصول ہوئی تھی کہ رمز فیلڈ کیا کہنے اور ہمیں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس لیے میں نے اپنے سیٹلائٹس کی بنیاد پر فرانسیسی فوج سے کہا کہ وہ عراق کی زیادہ سے زیادہ تصویریں لیں۔
وزيرة الدفاع الفرنسية السابقة لـ #العربية: حذرت #واشنطن من حرب #العراق لأنها ستؤدي لعدم استقرار المنطقة pic.twitter.com/Qxor0gUKzg
— العربية (@AlArabiya) December 12, 2022
انہوں نے کہا کہ جب رمز فیلڈ نے اس کی تصویریں دکھائیں، میں نے فرانسیسی سیٹلائٹ کی لی گئی تصویریں نکالیں، جو یہ ظاہر کرتی تھیں کہ اس کا تعلق گندم کے گودام تھے۔ صرف وہ زاویہ جس سے تصویریں لی گئی تھیں، وہی نہیں تھا۔ جو تصویریں امریکیوں نے دکھائی تھیں۔ لگتا ہے کہ ان کے پاس اور بھی تصاویر تھیں۔ بہ ظاہر دیکھنے میں لگتا تھا کہ وہ میزائل لانچ پیڈ ہوں اور جو تصویریں ہمارے پاس ہیں ایک اور زاویے سے لی گئی ہیں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کا تعلق کسی شہری تنصیب سے ہے۔
فرانس کی سابق وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2003 میں عراق کے خلاف جنگ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کیلئے امریکا کی جانب سے عوامی طور پر پیش کی گئی دستاویزات بڑی حد تک غلط حقائق پر مبنی تھیں۔