بغداد:(دنیا نیوز) عراق میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا، پارلیمنٹ کے باہر اکثریتی اتحاد کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کے بعد مخالف اتحاد نے بھی دھرنے پر بیٹھنے کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال عراق میں عام انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔
ایک سال بعد بھی حکومت سازی نہ ہونے پر مقتدیٰ الصدر ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے مخالف اتحاد کا مطالبہ ہے کہ موجودہ اسمبلیوں سے ہی حکومت سازی کی جائے۔
دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔