بغداد: (دنیا نیوز) عراقی پارلیمنٹ نے کرد سیاستدان عبد الطیف راشد کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 329 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں 269 ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، پہلے مرحلے میں دو تہائی اکثریت نہ ملنے کے بعد دوبارہ ووٹنگ کی گئی اور عبد الطیف راشد صدر منتخب ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر ایک ماہ کے اندر پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے، عبد الطیف راشد 2003 سے 2010 تک وزیر بھی رہ چکے ہیں۔