بیجنگ: (دنیا نیوز) جاپان اور منگولیا کے سربراہان نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے دورہ جاپان کے دوران منگولیا کے صدر نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرنے کی اپیل کی۔
سربراہان نے مطالبہ کیا کہ شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے پیانگ یانگ انتظامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرے۔
اعلامیے میں دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے زرِ تحویل جاپانی شہریوں کی واپسی کے مسئلے کو بھی فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔