ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری مرتبہ امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Published On 16 November,2022 05:32 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدارت کا الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریپبلکن پارٹی میں صدارتی نامزدگی کی دوڑ کا آغاز ہوا۔ اور ایسے حالات میں ہو رہا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کے نامزد کردہ امیدواروں کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے اپنی پارٹی پر گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے۔

76 سالہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں رہائش گاہ مار اے لاگو میں سینکڑوں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی واپسی کا عمل ابھی شروع ہو رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی سطح پر اعلان کرنے سے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی امریکی انتخابی اتھارٹی کے پاس جمع کرائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن نے دنگل میں اترنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اپنے ملک کو ’ناکام‘ کیا۔

صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ناکام کیا۔

ٹویٹ میں شامل ویڈیو میں صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ پر ’معیشت میں امیروں کے لیے خرد برد، طبی سہولیات کی تباہی، انتہاپسندوں کی پشت پناہی، خواتین کے حقوق پر حملے اور پُرتشدد ہجوم کو اشتعال دلانے‘ جیسے الزامات عائد کیے۔