ایران میں مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی 2 روزہ مشقیں اختتام پذیر

Published On 26 August,2022 04:33 pm

تہران:(دنیا نیوز) ایران میں مقامی سطح پر تیار کردہ ڈرونز کی 2 روزہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔

ایران کی فضا اور ساحلی علاقوں میں پرواز کیلئے 150 ڈرونز نے حصہ لیا، مشقوں کے دوران ڈرونز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

عالمی پابندیوں کے پیش نظر ایران بڑے پیمانے پر دفاعی سازوسامان مقامی سطح پر تیار کر رہا ہے، امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران یوکرین جنگ میں یہ ڈرونز روس کو فراہم کرسکتا ہے۔