برمنگھم میں دھماکے سے 5 افراد زخمی، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

Published On 27 June,2022 12:32 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہر برمنگھم میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے، عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ 3 قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا جس کی شدت کی وجہ سے ایک گھر مکمل تباہ، تین کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

افسوس ناک واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، چار زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے واپس بھیج دیا گیا۔