یورو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالی ویمن فٹبال ٹیم سے شہزادہ ولیم کی ملاقات

Published On 15 June,2022 11:06 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم نے یورو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ویمن فٹبال ٹیم سے ملاقات کی، ٹریننگ کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی اپنی اسکلز بھی دکھاتے ہوئے خوب ککس لگائیں۔

انگلینڈ میں فٹبال گراؤنڈ میں شہزادہ ولیم کی انٹری ہوئی، یورو ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والی ویمن ٹیم سے ملاقات کی، تیاریوں بارے پوچھا اور ان کے ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیا۔

برطانوی شہزادہ خود بھی کھیلتے نظر آئے، زبردست ککس لگائیں اور گول بھی کیا، آخر میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔