ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صحافی نے یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا نوبل امن انعام نیلام کر دیا۔
روسی صحافی کا یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اقدام، دمتری موراتوف نے نوبل امن انعام 103.5 ملین ڈالر میں نیلام کر دیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق خطیر رقم کو بے گھرہونے والے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
نیلامی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں صحافی دمتری موراتوف نے نوبل امن انعام میں دیا گیا طلائی تمغہ، ایک سو تین اعشاریہ پانچ ملین ڈالر میں نیلام کیا۔