نیویارک: (دنیا نیوز) یوکرین جنگ کے دوران 229 بچے مارے گئے، اقوام متحدہ نے بھی شہری اموات کی تصدیق کرتے ہوئے اعداوشمارجاری کر دئیے۔
یوکرین کے انسانی حقوق کے محتسب کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران روسی حملوں میں 229 بچے ہلاک، 424 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ نےیوکرین جنگ میں 7 ہزار 814 شہریوں کے متاثرہونےکی تصدیق کی ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمارکے مطابق جنگ کے دوران 3 ہزار 752 شہری ہلاک، 4 ہزار 62 یوکرینی شہری روسی حملوں میں زخمی ہوئے۔