افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے:اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Published On 18 November,2021 09:11 pm

کابل:(دنیا نیوز) اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیبورا لیونز نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغان عوام کی مالی امداد کرنے کے راستے نکالے، افغانستان کی 3کروڑ80 لاکھ عوام میں سے 60فیصد بدترین غذائی قلت کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی برائے کا مزید کہنا تھا کہ سردیاں آتے ہی انسانی بحران تباہ کن صورت اختیار کرجائےگا جبکہ اس صورتحال میں افغان عوام کو چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی۔