جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان اور میانمار کے نمائندے خطاب نہیں کر سکیں گے

Published On 27 September,2021 10:50 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان اور میانمار کے نمائندے خطاب نہیں کر سکیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے اقوام متحدہ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کو خطاب کی دعوت دینے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان کی درخواست تاخیر سے ملی جس پر متعلقہ کمیٹی کا فیصلے کرنے کے لیے اجلاس نہ ہو سکا۔

مذکورہ کمیٹی میں امریکا، روس اور چین بھی شامل ہیں۔ اسی کمیٹی نے میانمار کے نمائندے کو جنرل اسمبلی سے خطاب سے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔