جاپان میں ٹرین پر چاقو بردار شخص کا حملہ،3افراد زخمی

Published On 31 October,2021 05:58 pm

ٹوکیو:(دنیا نیوز)جاپا ن میں ٹرین پر چاقو بردار شخص کے حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق جاپان میں چاقو بردار شخص نے ٹرین میں حملہ کردیا،حملہ آور نے ٹرین میں آتش گیر مادہ پھینک کر آگ بھی لگادی جبکہ آگ لگتے ہی ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی۔

مسافروں نے ٹرین کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔