راولپنڈی:(دنیا نیوز)پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی جبکہ افغانستان میں امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ آرمی چیف نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جاپانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔