ترکی: تیسری بڑی سیاسی جماعت کے صوبائی دفتر پر حملہ، خاتون ہلاک

Published On 17 June,2021 05:48 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے صوبائی دفتر پر حملہ ہوا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

ترکی کے صوبہ ازمیر میں حملہ آور نے پارٹی کے صوبائی دفتر پر حملہ کیا جس میں پارٹی کی خاتون عہدے دار ہلا ک ہوگئی، ترکی کی تیسری بڑی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر "کُردوں "کی حمایت کا الزام ہے، ترک حکومت ایج ڈی پی پارٹی پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔