ڈرونز میدانِ جنگ میں نکالیں گے تو دنیا امریکی ایف 35 طیارے کو بھول جائیگی: ترک وزیر

Published On 09 June,2021 11:18 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ترک ڈرونز کی تیاری میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری کرنے والے چند مماک میں سے ایک ہے۔ جب ہم انہیں عالمی سطح پر میدان جنگ میں نکالیں گے تو یقین کریں پوری دنیا ایف 35 لڑاکا طیاروں کے بجائے ٹرکش ڈرونز کا ذکر کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں منعقدہ پیداواری استعداد و ٹیکنالوجی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ترکی کے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 7فیصد کی شرح سے ترقی کرتے ہوئے جی 20 ممالک کے درمیان سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کی یاد دہانی کرانے والے وارانک کا کہنا ہے کہ پیداوار صنعت نے اس شرح نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی میں لیڈر ملک کی حیثیت حاصل کرنے کے لیے ہم نے ہر شعبے میں پیشرفت کی ہے۔، آج ترک انجنیئروں کے مرہون منت مسلح ڈرونز یورپی آسمانوں پر پرواز کرنے کے دن گن رہے ہیں۔

ترکی کی جدید ٹیکنالوجی کا چرچا ہونے کی توسیع کرتے ہوئے ترک وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ مجھ سے مسلسل ایف 35 کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے، یہ ایک کامیاب طیارہ ہے لیکن ہم ترک جنگی طیاروں کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں۔ اور ڈرونز کی تیاری پر مرکوز ہیں، ہم عنقریب دنیا بھر میں اس شعبے میں لیڈر ہوں گے۔