اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، چین

Published On 28 May,2021 12:04 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے کہا ہے کہ بین الااقوامی امن کی بنیادی ذمہ داری سلامتی کونسل پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل فلسطین تنازع کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل مندوب جا نگ جون نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ایک طرف نہیں رکھا جا سکتا ان کے دکھوں کا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

چینی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار یہ فلسطینی مسئلہ پہلے سے زیادہ گھمبیر ہو جاتا ہے، بین الااقوامی سطح پر قانون کی حکمرانی کے لیے یہ خطرناک صورتِ حال ہے، مسئلے کا حل نہ ہونا عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔