میانمار: باغیوں نے ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرایا

Published On 03 May,2021 09:39 pm

ینگون: (دنیا نیوز) میانمار میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی شدید ہوگئی، باغیوں نے ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرایا۔

میانمار کی کاچھن ریاست میں باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، فوجی ہیلی کاپٹر باغیوں کے ٹھکانوں پر فائرنگ کرکے واپس لوٹ رہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

اتوار کو میانمار میں حکومت مخالف مظاہرین پر فوج کی فائرنگ سے مرنےوالوں کی تعداد 8 ہوگئی۔